میٹرک امتحانات کا 27مارچ سے آغاز
ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے حوالے سے طلباء و طالبات کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 45 منٹ قبل سنٹر پہنچیں، کیونکہ مقررہ وقت کے بعد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شفافیت کے لیے تمام مراکز میں بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ رول نمبر سلپس پر دی گئی ہدایات پر عمل لازمی ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اقدامات امتحانات کو منظم، شفاف اور نقل سے پاک بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔