ٹرمپ کا عارضی جنگ بندی کا اعلان اہم پیش رفت قرار

ٹرمپ کا عارضی جنگ بندی کا اعلان اہم پیش رفت قرار

ایران کا ثابت قدمی کا مظاہرہ، صیہونی طاقتوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی،تجزیہ کار

وہاڑی (خبرنگار ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران پانچ روزہ عارضی جنگ بندی کے اعلان کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ مختلف تجزیہ کاروں کے مطابق یہ جنگ بندی ایران کی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے ۔تجزیہ کاروں مرشد عبدالعزیز بھٹہ شیخ فضل الرحمن ایڈووکیٹ محمد سہیل بھٹی ایڈووکیٹ اور ارسلان سلیم چوہدری کا کہنا ہے کہ ایران نے پورے تنازع کے دوران اپنے مؤقف پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث مخالف صیہونی طاقتوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی تجزیہ کاروں کے مطابق بہت بڑی تباہی کے باوجود ایران کی یہی مستقل مزاجی اسے اس اہم مرحلے پر ایک بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے کا سبب بنی ہے ادھر عالمی سطح پر بھی اس جنگ بندی کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں معاشی ماہرین کے مطابق جیسے ہی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو عالمی معیشت کے لیے ایک خوش آئند اشارہ ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ جنگ بندی مستقل امن کی جانب پیش رفت ثابت ہوتی ہے تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ عالمی معیشت بھی استحکام کی طرف گامزن ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں