یوم پاکستان تجدید عہد اور قومی یکجہتی کا دن،بلال سلیم

یوم پاکستان تجدید عہد اور قومی یکجہتی کا دن،بلال سلیم

قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا، قانون کی پاسداری سب کی ذمہ داری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے جو ہمیں قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اصولوں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور قانون کی پاسداری، دیانتداری اور محنت سے ہی پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں