منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4گرفتار

ایک کلو چرس، 20لٹر دیسی شراب ،غیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)آئی جی پنجاب کے حکم پر منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ایک کلو سے زائد چرس، 20لٹر دیسی شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں