راؤ سلیم کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم ،قرآن خوانی

راؤ سلیم کے ایصال ثواب  کیلئے ختم چہلم ،قرآن خوانی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)راؤ محمد کلیم سابق جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست کے بہنوئی راؤ سلیم مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں چہلم کی تقریب جامع مسجد غوثیہ رمضانیہ، اے سی کالونی میں منعقد ہوئی۔

 تقریب میں قرآن خوانی، ذکر و اذکار اور علماء کرام کی خصوصی دعائیں شامل تھیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، راؤ محمد کلیم، راؤ محمد نعیم، راؤ محمد وسیم، راؤ محمد اتفاق، راؤ عمر خطاب، رانا عمران ریاست ایڈووکیٹ اور دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ راؤ سلیم خوش اخلاق، دیانتدار اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ، جن کی کمی ہمیشہ شدت سے محسوس کی جائے گی۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں