مزدوری کیلئے جانیوالا45سالہ شخص لاپتہ، اغوا کا خدشہ
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )محنت مزدوری کیلئے گھرسے جانیوالا45سالہ شخص لاپتہ’ اغواء کئے جانے ۔۔۔
کاشبہ’ پولیس نے بیوی کی اطلاع پرتلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق چک186پی کی رہائشی ریحانہ بی بی نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کا45سالہ شوہرمحمدنواز جوکہ محنت مزدوری کرتاہے ’ معمول کے مطابق روزگارکیلئے گھرسے جوپھرلوٹ کرواپس نہ آیا’تشویش لاحق ہونے پراپنی مددآپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پرشبہ ہے کہ اس کے شوہرکواغواء کرلیاگیاہے ۔
پولیس نے بیوی کی اطلاع پر لاپتہ ہوجانے والے شوہرکی تلاش شروع کردی۔