کچہ، ایک کروڑ سرکی قیمت والے ڈاکو کا سرینڈر
یاسین شر، مکھو شر،ملاشر، یاسین ماچھی، انور جتوئی شامل ہیں
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )کچہ میں پولیس اورملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی’ ایک کروڑ سرکی قیمت والے ڈاکونے پانچ ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب سرحدی علاقہ میں جاری کچہ آپریشن کے دوران پولیس اورملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکوچاندی شرنے اپنے ساتھیوں یاسین شر’ مکھوشر’ ملاشر’یاسین ماچھی اورانورجتوئی نے ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا۔ کچہ میں جاری آپریشن کے تمام بڑے گینگ کے سرغنہ سمیت سینکڑوں ڈاکوؤں نے ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کیاہے ۔