اے ڈی سی جنرل کی کونسل ہال وہاڑی میں پرچم کشائی
اے سی انعم اکرم، ڈی ایس پی رضوان خان اور دیگر افسروں کی شرکت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)یوم پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل وہاڑی میں پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضی نے پرچم کشائی کی۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، ڈی ایس پی رضوان خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضی نے کہا کہ یوم پاکستان ہمارے قومی تشخص اور خودمختاری کی علامت ہے 23 مارچ 1940 کی قرارداد نے مسلمانوں کو ایک آزاد مملکت کے حصول کے لیے واضح سمت متعین کی۔ یوم پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے ملکی ترقی کے لیے ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم کے نظریات کو اپنانا ہوگا اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم وطن عزیز کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیز طاہر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے محمد اشفاق ، سئنیر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ سکول ظفر جمیل ، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول چوھدری محمد یونس اور دیگر افسران موجود تھے ۔