سرکاری سولنگ اکھاڑنے کے الزام میں مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر)سرکاری سولنگ کو اکھاڑ کر اینٹیں اٹھانے کے الزام میں پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مخدوم رشید پولیس کو خادم حسین نے بتایا کہ ملزم ثنا اللہ وغیرہ نے سرکاری سولنگ کو اکھاڑ کر اینٹیں اٹھا کر ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔