گیلے وال میں پیر فورس کی کارروائی ‘تمام تجاوزات ختم

 گیلے وال میں پیر فورس کی کارروائی ‘تمام تجاوزات ختم

دکانداروں کو 5ہزار تک جرمانہ ‘ بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی :شاہد حسین

لودھراں (سٹی رپورٹر ) پیرا فورس نے گیلے وال میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام تجاوزات ختم کر دی ہیں اور مختلف دکانداروں کو 5ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر لودھراں چوہدری محمد اشرف کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا فورس شاہد حسین سپرا کی نگرانی میں انویسٹی گیشن آفیسر اسداللہ نواز نے کی۔درکار اقدامات کے دوران دربار نوری لعل اور گیلے وال بازار میں قائم ناجائز تجاوزات ختم کر دی گئیں۔ ساتھ ہی دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کی موجودگی چیک کی گئی اور اشیائے خوردونوش، گوشت اور پھلوں کی فروخت سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی گئی۔ایس ڈی ای او شاہد حسین سپرا نے کہا کہ عوامی مفاد میں خلل ڈالنے ، مشکلات پیدا کرنے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شہریوں کے حقوق اور مارکیٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں