سکول بندش سے داخلوں کا شیڈول متاثر، ہدف مشکل

سکول بندش سے داخلوں کا شیڈول متاثر، ہدف مشکل

نرسری تا پہلی جماعت داخلوں میں تعطل، والدین اور انتظامیہ میں تشویش

ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی اداروں میں نرسری سے پہلی جماعت تک داخلوں کا معمول کا شیڈول اس سال سکولوں کی بندش کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے داخلوں پر عائد پابندی کے نتیجے میں وہ پراسیس جو عام طور پر مارچ کے مہینے میں مکمل ہوتا تھا، عملاً رک گیا ہے ۔اب اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس تعطل کے سبب مجموعی داخلوں کی شرح میں کس حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے ، جس کے باعث تعلیمی اداروں کے لئے مقررہ داخلوں کا ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔حالیہ صورتحال نہ صرف سکول انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے بلکہ والدین بھی اپنے بچوں کے داخلے کے سلسلے میں تشویش میں مبتلا ہیں۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث نئے طلبہ کو وقت پر داخل کروانا اور تعلیمی سال کی منصوبہ بندی میں رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں