اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے :رانا محمد مزمل
مونڈکا (نامہ نگار) شاہجمال کی سماجی اور نوجوان شخصیت رانا محمد مزمل جمشید ایڈووکیٹ نے عید ملن پارٹی میں کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔
ایک جانب یہ عبادات، احساس اور درست معاملات کی سختی سکھاتا ہے تو دوسری جانب خوشیاں منانے اور تہوار منانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ عید ملن میں محمد یٰسین ابرار، رانا ندیم احمد، آفاق بھٹہ، ملک وسیم، حسنین میرانی اور جام حسنین سمیت دیگر احباب نے شرکت کی اور سماجی محفل میں عید کی خوشیوں کو بانٹا گیا۔