خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ناکا بندی پررکنے کا اشارہ کیا تو فرار ملزم کی موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکراگئی

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) کرم پور پولیس کی بروقت کارروائی میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کرم پور کی ٹیم ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تیز رفتاری اور بارش کی پھسلن کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کی شناخت نعیم ولد برکت علی سکنہ ٹبہ نہر کرم پور کے طور پر ہوئی ہے ۔ملزم کی کرم پور بازار میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر مقدمہ درج تھا۔ زخمی ملزم نے نازیبا حرکات پر توبہ کرلی اور آئندہ ایسے کسی کام میں ملوث نہ ہونے کا عہد کیا۔ ایس ایچ او تھانہ کرم پور ملک زمان لیاقت نے اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں