پولیس کی کارروائی شراب فروش دھر لیا
وہاڑی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کی ہدایات پر تھانہ لڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ارشاد کے قبضہ سے 200 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جبکہ چالو بھٹی بھی موقع سے پکڑ لی گئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔