لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) لیڈی کانسٹیبل سے بدتمیزی کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
شاہ رکن عالم پولیس کو لیڈی کانسٹیبل نے بتایا کہ فقیرنی کو پکڑنے لگی تو ملزم عامر نے ویڈیو بنانا شروع کردی گالم گلوچ کرتے ہوئے ہاتھا پائی کی اور فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔