کہروڑپکا، ڈاکوؤں نے تاجر سے نقدی چھین لی

کہروڑپکا، ڈاکوؤں نے  تاجر سے نقدی چھین لی

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)چوک امیر ملت کے قریب ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے نقدی چھین لی۔

تفصیل کے مطابق معروف تاجر حاجی رانا محمد اقبال اپنے گھر کے دروازے پر پہنچے تو بیل بجانے کے دوران ڈاکوؤں نے پستول کی نوک پر ان سے نقدی اور شاپر چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص کے مطابق رقم تقریباً 20 ہزار روپے تھی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کا چہرہ واضح ہوا ہے اور جلد گرفتاری کا امکان ہے، جبکہ کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں