پیرا فورس کی کارروائیوں کے خلاف حکم امتناعی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تونسہ بیراج کے قریب بستی شیخاں میں پیرا فورس کے آپریشن کے خلاف متاثرہ خاندانوں کو عدالتی ریلیف مل گیا۔۔۔
عدالت نے کارروائی روکنے کا حکم امتناعی جاری کیا اور سماعت پندرہ اپریل مقرر کی متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کیے گئے متاثرین نے مؤقف اختیار کیا کہ دو ہزار پانچ کے منصوبے میں مالکانہ حقوق تسلیم تھے اس کے باوجود مکانات مسمار کیے گئے جنوری بیس کو بھاری مشینری سے ستر سے زائد گھروں کو منہدم کیا گیا ۔