پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج
میلسی (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکسز اور پٹرول، ڈیزل کی بڑھتی ہوئی۔۔۔
قیمتوں کے خلاف قائداعظم روڈ پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم، پیسٹی سائیڈ یونین کے چیئرمین شیخ محمد نعیم پاشا، شیخ فہد سلیم، چوہدری زاہد، راؤ وقار وکی، جاوید خان جوئیہ سمیت مختلف تاجر رہنماؤں اور پریس کلب کے عہدیداران نے شرکت کی۔