ڈی پی او کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم
جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں سے فائدہ اٹھا نے کی ہدایت
لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق نے اجلاس میںہدایت کی کہ شہریوں سے رابطہ مضبوط بنایا جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے اشتہاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن اور مقدمات کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں سے فائدہ اٹھایا جائے ۔