عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا عوام کو ریلیف دیا جائے :خالد محمود

 عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا عوام  کو ریلیف دیا جائے :خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔۔۔

 ، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فائدہ جبکہ عام شہری کو نقصان پہنچا ہے ۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے اور سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں