وہاڑی پولیس نے ڈکیتی کا سراغ لگا لیا ، پی ایم اے کا خراج تحسین

 وہاڑی پولیس نے ڈکیتی کا سراغ  لگا لیا ، پی ایم اے کا خراج تحسین

وہاڑی (خبرنگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) ضلع وہاڑی کے وفد نے لڈن روڈ پر نجی ہسپتال میں ہونے والی ڈکیتی کو چار روز میں ٹریس کر کے مکمل ریکوری کرنے پر وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔۔۔

 چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے ہسپتال سے تقریباً چوالیس لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔ ڈی پی او تصور اقبال کی ہدایات پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں