لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر دیا :ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔۔
جس نے شہریوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے ۔ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں اور لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے مزید کہا کہ گرمی کا آغاز ہی ہوا ہے لیکن لوڈشیڈنگ کا دورانیہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ۔