حضرت جلال الدین باقریؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت جلال الدین باقریؒ کے  عرس کی تقریبات کا آغاز

ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام حضرت سید جلال الدین باقریؒ کے 681ویں عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل دے کر کیا گیا۔۔۔۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ اسلام میانہ روی اور سادگی کا درس دیتا ہے ، مگر حکومت کی کفایت شعاری مہم غیر منظم اقدامات کے باعث اپنے مقصد سے دور ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی کفایت شعاری چاہتی ہے تو سب سے پہلے اپنی مراعات اور اخراجات کم کرے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں