کھوئی کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق

کھوئی کی صفائی کے دوران  دم گھٹنے سے مزدور جاں بحق

بورے والا (نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں مزدوری کے دوران ایک مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔۔۔

تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 187 ای بی میں کھوئی کی صفائی کے دوران مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت فریاد سکنہ 247 ای بی کے طور پر ہوئی واقعہ کے بعد ضلعی کو نسل کے سب انجینئر محمد بشیر نے کھوئی کے مالک علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ا واقعہ میں نواحی علاقہ 435 ای بی میں الیکٹریشن سفیان کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث مبینہ طور پر چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں