آفٹرنون سکولوں کے 10ہزار اساتذہ تنخواہوں سے محروم
محکمہ تعلیم کی عدم ادائیگی پر مالی بحران، ادائیگیاں مرحلہ وار جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی عدم توجہی کے باعث آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور تقریباً 10 ہزار اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں کی تعداد تقریباً 5 ہزار ہے جبکہ لاہور میں سیکنڈ شفٹ کے 108 سکول چلائے جا رہے ہیں۔ ان اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے ۔متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان کے گھریلو اور مالی معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ مشکلات میں کمی آ سکے ۔دوسری جانب محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔
اور جلد تمام بقایا جات ادا کر دیئے جائیں گے ۔