ڈی ایچ اے میں چوری کی کوشش ،شہریوں نے ملزم پکڑ لیا

ڈی ایچ اے میں چوری کی کوشش ،شہریوں نے ملزم پکڑ لیا

تالہ توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم پولیس کے حوالے ، تفتیش جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے ایم پی ایس روڈ غازی سٹریٹ میں چوری کی کوشش اُس وقت ناکام بنا دی گئی جب علاقہ مکینوں نے ایک مشتبہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور گھر کا تالہ توڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک راہگیر نے اسے دیکھ کر شور مچا دیا۔ آواز سن کر علاقہ مکین موقع پر جمع ہو گئے ۔ عوام کو آتا دیکھ کر ملزم فرار ہونے لگا تاہم شہریوں نے اسے دبوچ لیا اور قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی چوری کے مقدمات درج ہیں۔پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں