بجلی بلوں میں فکس چارجز تشویشناک، نسیم حسین لابر
8بجے مارکیٹ بندش، انتظامی سختیون سے چھوٹے کاروباری افراد متاثر
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ شام 8 بجے دکانیں بند کرانے اور مبینہ انتظامی سختیوں کے باعث چھوٹا کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ، جبکہ بجلی کے بلوں میں 600 روپے میٹر رینٹ اور فکسڈ چارجز نے عوام کی زندگی مزید دشوار بنا دی ہے ۔ملک نسیم لابر نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں مگر عوامی مسائل پر ہر فورم پر احتجاج جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ پر فوری قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور بجلی کے بلوں میں لگایا گیا میٹر رینٹ ختم کیا جائے ۔ ان کے مطابق مہنگی بجلی اور بڑھتے بل غریب و متوسط طبقے کے لیے شدید بوجھ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ، لہٰذا فوری طور پر بجلی بحران کے خاتمے اور فکسڈ چارجز واپس لینے کے اقدامات کئے جائیں۔