غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی :مطلوب احمد

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں  کی زندگی مشکل بنا دی :مطلوب احمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خان بختیاری نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے ۔

 انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ گھریلو زندگی بھی بحران کا شکار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو بڑھا رہا ہے اور ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور پٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں