قصبہ گجرات :صفائی نکاسی آب کی صورتحال پر تشویش اظہار

 قصبہ گجرات :صفائی نکاسی آب  کی صورتحال پر تشویش اظہار

قصبہ گجرات (نامہ نگار ) قصبہ گجرات میں صفائی اور نکاسی آب کی خراب صورتحال پر شہریوں اور صحافتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

صدر سٹی پریس کلب چوہدری محمد کامران اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال بودلہ نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کا نظام انتہائی ابتر ہو چکا ہے ، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے باوجود قصبہ گجرات بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، جبکہ پارکو آئل ریفائنری، پی ایس او ڈپو اور دیگر آئل ڈپوز کی موجودگی سے بھاری ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں