تحصیل جہانیاں میں شجرکاری مہم کا انعقاد

 تحصیل جہانیاں میں  شجرکاری مہم کا انعقاد

جہانیاں ( نمائندہ دنیا ) کلین اینڈ گرین پنجاب ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید جج کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور کی زیر نگرانی تحصیل جہانیاں میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ چک 112/10-R اور پل 14 پر مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے ۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے خود بھی پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شہری کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں