امانت میں خیانت ،تین افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
کینٹ پولیس کو نوید نے بتایا کہ ملزمان زاہد بھٹہ اور شفیق بھٹہ نے 14لاکھ روپے خرد برد کرلیے جبکہ ڈی ایچ اے پولیس کو منصور عارف نے بتایا کہ ملزم زاہد حسین نے مال وصول کرکے رقم دینے کیلئے ڈیڑھ ماہ کا وعدہ کیا ملزم نے رقم ادا نہ کی اور خیانت کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔