سرکاری سکولوں کی نجکاری‘ بے ضابطگیوں پر تحفظات

سرکاری سکولوں کی نجکاری‘ بے ضابطگیوں پر تحفظات

سرکاری سکولوں کی نجکاری‘ بے ضابطگیوں پر تحفظاتفیس جمع کرانے کے باوجود نااہلی پر اعتراض، ڈیٹا اپ لوڈ کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری سکولوں کی نجکاری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد متعدد درخواست دہندگان کو بھاری فیسیں جمع کروانے کے باوجود نااہل قرار دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ اس صورتحال پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے دستاویزات آن لائن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے مطابق گورنمنٹ سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر تھی، تاہم جن افراد اور اداروں نے مقررہ وقت میں فیسیں جمع کرائیں انہیں ڈیٹا آن لائن اپ لوڈ کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔ درخواست کے لیے انفرادی طور پر 10ہزار روپے جبکہ این جی اوز کی جانب سے ایک لاکھ روپے تک فیس وصول کی گئی، اس کے باوجود امیدواروں کو نااہل قرار دینا ناانصافی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام درخواست دہندگان کو ڈیٹا مکمل طور پر آن لائن جمع کروانے کی اجازت دی جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور متاثرہ افراد کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں