ڈی پی اوکا ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ سیف سٹیز کا دورہ

 ڈی پی اوکا ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ سیف سٹیز کا دورہ

ڈی پی اوکا ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ سیف سٹیز کا دورہ سیف سٹیز سمارٹ سسٹم ، جدید خطوط پر سروسز فراہم کی جا رہیں :تصور اقبال

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ سیف سٹیز کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹیز وہاڑی ایک جدید سمارٹ پولیسنگ سسٹم ہے جسکے تحت شہریوں کو جدید خطوط پر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جن کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی بروقت روک تھام ہے ، انہوں نے ایمرجنسی ریسپانس 15ہیلپ لائن، سی سی ٹی وی ویڈیو سرویلنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ٹریفک مینجمنٹ، ای چالان سسٹم، پبلک سیفٹی موبائل ایپ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی سسٹم، لائیو چیٹ، ویڈیو کال سروس، مجرموں کی شناخت و ٹریکنگ اور دیگر سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی، پارلیمنٹیرینز نے اس منصوبے کو پولیس ریفارمز اور سمارٹ پولیسنگ کی شاندار مثال قرار دیا، اس موقع پر ایم این اے تہمینہ دولتانہ، سابق ایم این ایز سعید احمد خان منیس، چوہدری نذیر احمد آرائیں، سردار خالد محمود ڈوگر اور میاں عرفان خان دولتانہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں