غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے :محمد اشرف

 غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے :محمد اشرف

غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے :محمد اشرف طلباء اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں ، ناجائز ذرائع استعمال نہ کریں

لودھراں ( سٹی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام نویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف امتحانی عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے سرگرم ہیں ۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے نگران عملہ کی حاضریاں ، سیٹنگ پلان اور سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا ۔ رول نمبر سلپس کے تحت امیدواروں کی شناخت کی جانچ بھی کی گئی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ امتحانی عمل میں شفافیت برقرار رکھے گی ، طلباء اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں ، ناجائز ذرائع استعمال نہ کریں ۔ نگران عملہ کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی بے قاعدگی کی فوری اطلاع دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں