اقبال ؒکا پیغام نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ،طاہر نجم
ملتان(لیڈی رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ علامہ اقبال ؒکا پیغام نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنے بچوں کو ان کے افکار سے روشناس کروانا چاہیے تاکہ وہ ایک باوقار اور خوددار قوم کے فرد بن سکیں۔
علامہ محمد اقبال نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، بیداری اور شعور کی ایسی روح پھونکی جو آج بھی ہماری رہنمائی کرتی ہے ۔یہ بات انہوں نے انجمن کے زیر انتظام شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔