پولیس کی کارروائی چرس برآمد، ملزم گرفتار
لودھراں (سٹی رپورٹر ) تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم ذوالقرنین شاہ کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے شاپر میں چھپائی گئی 1610 گرام چرس برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔