خانیوال:ٹریفک حادثے میں 3افراد زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال میں 3کسی کے قریب تیز رفتار کیری وین نے پیدل چلنے والے شخص کو ٹکر مار دی جسکے بعد گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔۔۔
ریسکیو 1122کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں 45سالہ جہانگیر سکنہ 3کسی، 42سالہ عاصم اور 40سالہ نورین سکنہ وہاڑی شامل ہیں ۔