لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں، شہری مال وزر سے محروم
لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں، شہری مال وزر سے محروممختلف علاقوں میں نقدی‘زیورات، موٹرسائیکلیں و دیگر سامان چھین لیا گیا
ملتان ( کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے غلام سرور سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر پندرہ ہزار روپے ، موبائل فون اور پرائز بانڈز چھین کر فرار ہوگئے ۔ دولت گیٹ کے علاقے فہد فہیم اور قطب پور کے علاقوں میں اللہ بخش اور رئیس احمد سے موبائل فونز چھین لیے گئے ۔مخدوم رشید کے علاقے میں عرفان احمد کی تار، ظہیر اقبال کی بکریاں جبکہ بستی ملوک میں طارق کی سولر پلیٹ اور تار چوری ہوگئے ۔ سٹی شجاع آباد میں انعام الحق کا سامان اور مزمل اشرف کی نقدی و موبائل لے لیے گئے جبکہ صدر شجاع آباد میں لطیف کا انورٹر اور وکیل احمد کی موٹر چوری ہوگئی۔صدر جلالپور میں عبداللطیف کا انورٹر، فیض رسول کا بکرا اور ریحانہ بی بی کا سامان بھی چوری کرلیا گیا۔ کینٹ کے علاقے میں ذیشان اور راشد سے موبائل فونز جبکہ ولید خان کی موٹرسائیکل لے اڑے ۔ شاہ شمس میں اللہ دتہ اور صابر حسین سے نقدی و موبائل چھین لیے گئے ۔شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبدالقدوس سے بیس لاکھ روپے نقدی اور سینتیس تولہ طلائی زیورات چھین لیے گئے ۔ دیگر علاقوں میں بھی موٹرسائیکلیں، نقدی اور سامان چوری ہونے کے واقعات پیش آئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔