فنانسنگ پروگرام ، کسان کو کمبائن ہارویسٹر کی چابی دیدی گئی
فنانسنگ پروگرام ، کسان کو کمبائن ہارویسٹر کی چابی دیدی گئی پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی :مقررین
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت کامیاب مثالی کاشتکار ندیم عباس کو جدید کمبائن ہارویسٹر کی چابی وہاڑی ٹریکٹرز پر منعقدہ تقریب میں باقاعدہ طور پر فراہم کر دی گئی، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ رشید احمد بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید چوہدری، چیف ایگزیکٹو قیصر علوی، چوہدری لیاقت، بلال احمد ریجنل ہیڈ ایگریکلچرل بینک آف پنجاب اور اسرار احمد آر ایم بینک آف پنجاب نے شرکت کی اور کامیاب کاشتکار کو چابی حوالے کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی اور وقت کی بچت ممکن ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف کسان مستفید ہوں گے بلکہ زرعی سروسز کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ، قرضے بینک آف پنجاب کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ سود کی ادائیگی حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے ، قیصر علوی نے کہا کہ اس اقدام سے زرعی شعبہ مزید مضبوط ہوگا۔