جعلی ، نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے 31ہزار پیکٹ برآمد

 جعلی ، نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے 31ہزار پیکٹ برآمد

جعلی ، نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے 31ہزار پیکٹ برآمد گودام سیل ،غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے ، خالد جاوید

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل نے کرم پور اور میلسی میں کارروائی کرتے ہوئے 31ہزار سے زائد جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے پیکٹس برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کی فروخت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں