گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوہی والا میں داخلہ مہم کا افتتاح
گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوہی والا میں داخلہ مہم کا افتتاح نیا ایڈمن بلاک بھی اوپن،ڈی پی آئی کا دورہ، تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور
ملتان(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوہی والا کا دورہ کیا اور داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر (جنرل) سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ڈویژن محمود نبی، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) خانیوال فیاض احمد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) خانیوال غلام مرتضیٰ شاکر بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران پرنسپل اور عملے کو تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے متحرک اور پرعزم پایا گیا۔ ڈی پی آئی زاہدہ بتول نے سکول میں نئے تعمیر ہونے والے ایڈمن بلاک کا افتتاح بھی کیا جو مقامی کمیونٹی کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکول مینجمنٹ کونسل کا کردار قابل تحسین ہے جو ادارے کے امور میں پرنسپل کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور اساتذہ و طالبات کے حوصلے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس موقع پر پرنسپل فخر النساء کی کارکردگی اور ادارے کی بہتری کے لیے خدمات کو بھی سراہا گیا۔