منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی دس ملزموں سے شراب ،آئس برآمد

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی  دس ملزموں سے شراب ،آئس برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے اور ۔۔

مختلف مقامات سے منشیات اور شراب کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔گلگشت پولیس نے ملزم ندیم سے 460 گرام چرس برآمد کی۔ بی زیڈ پولیس نے ملزم بلال سے 5 لٹر شراب برآمد کی جبکہ کوتوالی پولیس نے ملزم خالد اور مبین احمد سے 10، 10 لٹر شراب قبضے میں لی۔سٹی جلالپور پولیس نے ملزم رضوان حسین سے 25 لٹر شراب برآمد کی۔ شاہ شمس پولیس نے ملزم دلاور اور سہیل سے 120، 120 گرام آئس اور ملزم جاوید سے 15 لٹر شراب برآمد کی۔نیو ملتان پولیس نے ملزم نوید سے 1020 گرام آئس برآمد کی جبکہ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم غلام جیلانی سے 100 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں