ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی سالانہ تقریب

ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی سالانہ تقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی سالانہ آفیشل وزٹیشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔۔

 انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائنز کلبز خدمتِ انسانیت، فلاحی سرگرمیوں اور سماجی بہبود کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق اور نادار طبقات کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، جبکہ رضاکارانہ خدمات کے فروغ میں لائنز کلب کے اراکین کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں