جمیعت علمائے پاکستان نورانی ضلع ملتان کا تنظیمی اجلاس
ملتان (کرائم رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان نورانی ضلع ملتان کا اجلاس ضلعی صدر علامہ طارق ہاشمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔۔۔
، جس میں صوبائی صدر محمد ایوب مغل اور صوبائی سیکرٹری جنرل پروفیسر فضل حبیب اکبر ہارونی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں سابق ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ دستگیر زبیری کی سرکاری ملازمت کے باعث عہدہ خالی ہونے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تنظیمی امور پر مشاورت کے بعد نئی ضلعی قیادت کا اعلان کیا گیا۔فیصلے کے مطابق علامہ طارق ہاشمی کو ضلعی صدر، علامہ عبدالحمید باروی کو سینئر نائب صدر اور علامہ طارق اقبال اظہری کو ضلع ملتان کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔