پنجاب بار کونسل، وکلاء کے مسائل پر اہم ملاقاتیں اور تجاویز

پنجاب بار کونسل، وکلاء کے  مسائل پر اہم ملاقاتیں اور تجاویز

ملتان (کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل میں وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔۔۔

۔ خواجہ قیصر بٹ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور چودھری سلمان یوسف گھمن ممبر پنجاب بار کونسل و چیئرمین پی ایل جے سے رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ، چودھری عمران ارشاد آرائیں ایڈووکیٹ اور پیر سکندر فریدالدین چشتی ایڈووکیٹ نے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقاتوں میں وکلا برادری کو درپیش دو اہم مسائل، بائیو میٹرک تصدیق اور اوورسیز کورٹس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں