چہلیک سے نشئی کی لاش برآمد،نشتر منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر )تھانہ چہلیک کے علاقے سے نشئی کی لاش برآمد پولیس نے قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔۔۔
۔کلمہ چوک کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جو بظاہر نشئی معلوم ہوا کی لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال سرد خانے منتقل کردی اور ورثا کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔