متعدد پولیس افسروں کے تبادلے

 متعدد پولیس افسروں کے تبادلے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈی پی او کے احکامات پر مختلف تھانوں اور برانچز میں تعینات افسران کے تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں جن پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔۔۔۔

 ٹی ایس آئی محمد نواز کو پولیس لائن کوٹ ادو سے تبدیل کر کے تھانہ سنانواں کی چوکی سلطان کالونی کا انچارج تعینات کیا گیا۔ سب انسپکٹر ضیاء الرحمن کو چوکی سلطان کالونی سے انویسٹی گیشن تھانہ صدر سرور شہید منتقل کیا گی۔محمد شاہد کو سکیورٹی برانچ دفتر پولیس سے تبدیل کر کے انویسٹی گیشن تھانہ سٹی کوٹ ادو تعینات کیا گیا ۔جبکہ سب انسپکٹر سیف اللہ کو آئی ٹی برانچ سے سکیورٹی برانچ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال کو پولیس لائن سے جوڈیشل ڈیوٹی پر تعینات جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد حسین کو انویسٹی گیشن تھانہ دائرہ دین پناہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں