ساڑھے آٹھ لاکھ ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی نکلی، رقم گھر سے برآمد

ساڑھے آٹھ لاکھ ڈکیتی کی اطلاع  جھوٹی نکلی، رقم گھر سے برآمد

جہانیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) چک نمبر 136 دس آر کے قریب ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی ثابت ہو گئی، پولیس نے رقم برآمد کر کے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔۔

 عمران علی سکنہ رحیمہ چوک نے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو اطلاع دی کہ وہ مقامی بینک سے رقم لے کر گھر جا رہا تھا کہ چک نمبر 136 دس آر مڑھی موگہ کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد گن پوائنٹ پر 8 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے تحقیقات کیں تو ڈکیتی کی اطلاع بے بنیاد نکلی۔ معلوم ہوا کہ عمران علی نے لین دین کے تنازع پر رقم اپنے گھر میں چھپا کر پولیس کو جھوٹی اطلاع دی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں