تحصیل ہسپتال میں مریض شدید مشکلات کا شکار

 تحصیل ہسپتال میں مریض  شدید مشکلات کا شکار

جہانیاں (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹر عمر غوری کی ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال مستقل ایم ایس تعینات نہ ہونے سے ہسپتال کے معاملات متاثر ہیں۔

 پروگرام ڈائریکٹر صحت خانیوال کو اضافی چارج دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بہتری نہیں آ سکی۔ ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ انسولین، ویکسین اور دیگر ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض باہر سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عملہ کی حاضری غیر یقینی اور سروسز ناقص ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مستقل اور تجربہ کار ایم ایس تعینات کیا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں