نشتر یونیورسٹی میں معرکۂ حق سیمینار، پاک فوج کو خراج تحسین
ملتان (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا ہال میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 مئی کی رات بھارت کی جانب سے بہاولپور اور مریدکے کے قریب دینی مدارس پر میزائل حملے کیے گئے جن میں طلبہ شہید ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو سرگودھا اور جیکب آباد کے ایئر بیسز کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا اور ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔